وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین (پی سی بی) محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

راولپنڈی۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ایک روزہ میچ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر سیکیورٹی اداروں کے افسران سے ملاقات کی اور انتظامات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا …

راولپنڈی۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ایک روزہ میچ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر سیکیورٹی اداروں کے افسران سے ملاقات کی اور انتظامات کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے اور ان کی سیکیورٹی پر کسی بھی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بین الاقوامی ایونٹس نہ صرف پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ عوام میں کرکٹ کے جذبے کو بھی مزید بڑھاتے ہیں۔

محسن نقوی نے انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ دوران میچ تمام حفاظتی اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے تاکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو بہترین اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مزید خبریں