کراچی۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ سیاسی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی ہے، کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائی ملکی قوانین کے مطابق ہے، وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنے عزم میں پختہ ہیں اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے …
وفاقی وزیر داخلہ بریگڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کسی کے ساتھ سیاسی انتقامی کارروائی نہیں ہو رہی ہے، کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائی ملکی قوانین کے مطابق ہے، وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنے عزم میں پختہ ہیں اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی کے حالیہ دورے کا مقصد صوبے اور اس کے دارالخلافہ میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے وہ مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پولیس کے محکمہ کو غیر سیاسی بنانے کے لئے بھی مخلص ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ ملک میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کو فول پروف بنایا جا رہا ہے تاکہ مقامی صنعتوں کو فعال بنا کر ملک کو معاشی مسائل سے نکالا جا سکے۔








