برسلز ۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےان کے اردنی ہم منصب مازن عبداللہ ہلاک الفرایہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اردنی ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے امور بشمول انسداد منشیات اور پولیس کی تربیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےاردنی ہم منصب کی ملاقات، باہمی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق

مزید خبریں
برسلز ۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سےان کے اردنی ہم منصب مازن عبداللہ ہلاک الفرایہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اردنی ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے امور بشمول انسداد منشیات اور پولیس کی تربیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے اردن کے بادشاہ کے حالیہ کامیاب دورۂ پاکستان کا بھی ذکر کیا ۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔






