وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔‎قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔‎قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد کچہری کے قریب خودکش دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے کے باعث جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ‎دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا،سکیورٹی کی وجہ سے اندر نا جا سکا۔‎حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کئے جا چکےہیں جبکہ سہولت کار بھی گرفتار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ‎مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔‎قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں کو سراہا۔‎‎ آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔