وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے بھرتیوں کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے بھرتیوں کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں حال ہی میں مشتہر کردہ 1,394 آسامیوں کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایف آئی اے میں بھرتیوں کے اشتہار کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد میں بھرتیوں کےلئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں (ایک ہفتہ )11 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔









