وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے 15 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے 15 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 15 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔