اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی سہولت کے بڑے منصوبے ’شاہین چوک انڈر پاس‘ کا علی الصبح دورہ کیا اور ریکارڈ مدت میں کام کی تکمیل کا جائزہ لیتے ہوئے اسے 31 دسمبر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔دورے کے دوران وفاقی وزیر نے انڈر پاس کی فنشنگ، کارپٹنگ اور تعمیراتی معیار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ، 31 دسمبر تک ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی سہولت کے بڑے منصوبے ’شاہین چوک انڈر پاس‘ کا علی الصبح دورہ کیا اور ریکارڈ مدت میں کام کی تکمیل کا جائزہ لیتے ہوئے اسے 31 دسمبر تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔دورے کے دوران وفاقی وزیر نے انڈر پاس کی فنشنگ، کارپٹنگ اور تعمیراتی معیار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے منصوبے کے اطراف ہارٹیکلچر اور لینڈ سکیپنگ کے کام کا بھی مشاہدہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خوبصورتی میں اضافے کے لیے یہاں مزید پودے لگائے جائیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کی تکمیل سے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ہوگی اور ٹریفک جام سے مکمل نجات ملے گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر کام آخری مراحل میں ہے اور فنشنگ ورک تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران آئی جی اسلام آباد پولیس، ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔








