اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں پولیس بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں سیف الرحمن اور رمضان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ …
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ میں پولیس بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکہ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں پولیس بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں سیف الرحمن اور رمضان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، کے پی کے پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے،شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے دھماکہ میں زخمی 4 اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔








