وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی LY-80 میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بحریہ کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو LY-80 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو اپنے تہنیتی بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے ۔ انہوں …

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک بحریہ کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو LY-80 میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو اپنے تہنیتی بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت میں پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے ایک غیر معمولی کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے کہا کہ میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی سمندری سرحدوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کی جانب ایک قابل اعتماد قدم ہے۔

 

مزید خبریں