وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

راولپنڈی۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا،انہوں نے سٹیڈیم میں جاری سری لنکا اور پاکستان میچ کے لئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا …

راولپنڈی۔11نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا،انہوں نے سٹیڈیم میں جاری سری لنکا اور پاکستان میچ کے لئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہمان ٹیم کی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ امن و استحکام کے ساتھ کھیلوں و دیگر سرگرمیوں کا فروغ ہمارامشترکہ مقصد ہے۔