اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی حالت ماضی سے بہتر ہوئی ہے، انرجی بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، زراعت میں بہتری آئی ہے ،یہ ساری مسلم لیگ (ن) کی کامیابیاں ہیں۔ جلد الیکشن کا کوئی آپشن نہیں ہے،ن لیگ کی قیادت کو سی پیک اور …
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی حالت ماضی سے بہتر ہوئی ہے، انرجی بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، زراعت میں بہتری آئی ہے ،یہ ساری مسلم لیگ (ن) کی کامیابیاں ہیں۔ جلد الیکشن کا کوئی آپشن نہیں ہے،ن لیگ کی قیادت کو سی پیک اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے کی سزا ملی ہے، یہ بات تاریخ ثابت کرے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پر امن افغانستان سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے، پاکستان اس وقت امریکہ سے کوئی امداد نہیں لے رہا، امریکہ افغان پالیسی میں ناکامی پر پاکستان کوقربانی کا بکرا بنا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،اس وقت سب کو مل کر ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پیر سیالوی، طاہر القادری اور دیگر لوگوں سے اپیل ہے کہ یہ وقت دہرنوں اور انتشار کا نہیں بلکہ یکجہتی کا ہے۔سیاسی استحکام ملک اور سی پیک کیلئے بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کبھی امریکہ پاکستان کا بااعتماد ساتھی نہیں رہا، امریکہ جنوبی ایشیا کو بھارت کی نظر سے نہ دیکھے۔ ملک میں محاذ آرائی اور دہرنے ٹرمپ کو تقویت دینگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ،امید ہے کہ پی پی پی اور پی ٹی آئی جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے میں معاون نہیں ہوں گے،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔







