اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام قائم کئے بغیر ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی، 2025ءتک پاکستان کا شمار دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں ہوگا، ہمیں ٹیکنالوجی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا، پاکستان میں ہر چیز خراب نہیں ہم نے بہت سی کامیابیاں بھی حاصل …
وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام قائم کئے بغیر ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی، 2025ءتک پاکستان کا شمار دنیا کی پہلی 25 معیشتوں میں ہوگا، ہمیں ٹیکنالوجی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا، پاکستان میں ہر چیز خراب نہیں ہم نے بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں، ملک بھر میں ترقی کے منصوبے جاری ہیں، دہشت گرد آج محاصرے میں ہیں اور ہم نے ان پر چڑھائی کی ہوئی ہے جبکہ چار سال قبل دہشت گردوں نے ہم پر چڑھائی کی ہوئی تھی اور ہم محاصرے میں تھے، ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا، لیپ ٹاپ فار آل کی سکیم شروع کی جا رہی ہے، ہر طالب علم کو لیپ ٹاپ دیا جائے گا۔ جمعرات کو یہاں پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے زیراہتمام ”قومیت اور پاکستانیت“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور تیزی سے ہوتی تبدیلیوں اور بدلتی دنیا کا دور ہے، میری نسل کے لوگوں نے تختی اور سلیٹ سے ٹیب اور نوٹ بک تک کا سفر دیکھا ہے، آج سکولوں میں تختی اور سلیٹ کی جگہ پی سیز اور فور جی ٹیکنالوجیز استعمال ہو رہی ہیں، چاک کی جگہ فور جی اور سلیٹ کی جگہ کمپیوٹر سکرین آ گئی ہے، یہ سفر محض دو سے تین عشروں میں طے ہوا ہے۔








