نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز کردیا گیا ہے جبکہ ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے
وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا ، ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):نیشنل پولیس اکیڈمی کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیز کردیا گیا ہے جبکہ ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ریپلنگ ٹاور پر 80 فیصد،جاگنگ ٹریک اور آبسٹیکلز پر 70 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی اپگریڈیشن کے سلسلے میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایلیٹ سکول کی فائرنگ رینج اور باونڈری وال کو دو ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔نیشنل پولیس اکیڈمی کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری دی گئی اور تمام کلاس رومز کو جدید آئی ٹی سہولیات سے لیس کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔








