اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی بھرپور مذمت کی۔ وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے …
وفاقی وزیر داخلہ کی صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر صادق آباد کے قریب پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی بھرپور مذمت کی۔ وزیر داخلہ نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں نےرات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے والے ڈاکوؤں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرض کی راہ میں جانیں نچھاور کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف برسر پیکار پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید پولیس جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔








