اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ پیر کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے شہید کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی عبدالرحمان کے اعلی درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعاکی۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے بیٹے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کےلئے ہر …
وفاقی وزیر داخلہ کی پاکستانی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ پیر کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے شہید کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی عبدالرحمان کے اعلی درجات اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعاکی۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے بیٹے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کےلئے ہر وقت چاک و چوبند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو ملک کی سلامتی اور حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں پر فخر ہے۔








