وفاقی وزیر داخلہ کی گورنر سندھ سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ کی گورنر سندھ سے ملاقات امن و امان کی صورتحال، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم کراچی ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے اتوار کے روز گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ …

وفاقی وزیر داخلہ کی گورنر سندھ سے ملاقات
امن و امان کی صورتحال، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم
کراچی ۔ 26 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے اتوار کے روز گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ کو دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلرز ، اغوا ءبرائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف جاری آپریشن سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رکھا جائے گا اور اسے ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا کیونکہ کراچی میں امن و امان کی بہترصورتحال پورے ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے ضروری ہے ۔

Leave a Reply