ملکی ترقی و قومی معیشت کے استحکام کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و قومی معیشت کے استحکام کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
ملکی ترقی و قومی معیشت کے استحکام کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و قومی معیشت کے استحکام کے لیے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے قبل از وقت انتخابات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوری نظام کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کو شروع کیا لیکن موجودہ حکومت نے اسے صبرو تحمل سے برداشت کیا۔








