وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ التھانی سے ملاقات

دوہا ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دیوان ایمری میں قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ التھانی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر کی زیر قیادت وفد میں دفاعی حصول کے پارلیمانی سیکریٹری سردار منصب علی ڈوگر ، وزارت دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکریٹری میجر جنرل طارق غفور اور پاکستان کے قطر میں سفیر شہزاد احمد شامل تھے۔ پاکستانی …

دوہا ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دیوان ایمری میں قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ التھانی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر کی زیر قیادت وفد میں دفاعی حصول کے پارلیمانی سیکریٹری سردار منصب علی ڈوگر ، وزارت دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکریٹری میجر جنرل طارق غفور اور پاکستان کے قطر میں سفیر شہزاد احمد شامل تھے۔ پاکستانی وفد دوہا میں 12تا 14 مارچ 2018ءکو منعقد ہونے والی دوہا انٹر نیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش اور کانفرنس میں شرکت کے لیئے دوہا کے دورے پر گئے ۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی پیداوار پر مختلف مسائل اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی ۔دفاعی تعاون کے شعبوں میںباہمی تشویش کے مسائل زیر بحث آئے ۔ شیخ عبداللہ نے دفاع اور سلامتی کے شعبہ میں پاکستان کے تعاون کاخیر مقدم کیا ۔

مزید خبریں