وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان کا ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ - پاک فضائیہ کے کردار اور تنظیمی ڈھانچہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراج …
وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان کا ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ – پاک فضائیہ کے کردار اور تنظیمی ڈھانچہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

مزید خبریں
وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان کا ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ – پاک فضائیہ کے کردار اور تنظیمی ڈھانچہ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع انجینئرخرم دستگیرخان نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی- وزیر دفاع کو پاک فضائیہ کے کردار اور تنظیمی ڈھانچہ پر ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ بعدازاں وفاقی وزیر نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا- انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کو دنیا کی جدید فضائی وقت بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جاسکے۔








