اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کے استحکام میں پاکستان کا اہم کرادار ہے۔پاکستان نے اپنی آرمڈ فورسز کیلئے بہترین تربیتی مراکز اور انفراسٹرکچر قائم کر رکھے ہیں۔افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کیلئے علاقائی تعاون ضروری ہے۔یہ باتیں انہوں نے پاکستان میں عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم سے بات چیت کرتے …
وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم سے بات چیت
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کے استحکام میں پاکستان کا اہم کرادار ہے۔پاکستان نے اپنی آرمڈ فورسز کیلئے بہترین تربیتی مراکز اور انفراسٹرکچر قائم کر رکھے ہیں۔افغانستان میں پائیدار امن و استحکام کے حصول کیلئے علاقائی تعاون ضروری ہے۔یہ باتیں انہوں نے پاکستان میں عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔وزیر دفاع نے عراقی سفیر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی آرمڈ فورسز کیلئے بہترین تربیتی فسیلیٹیز اور انفراسٹرکچر قائم کر رکھے ہیں ۔انہوں نے عراقی مسلح افواج کیلئے تربیتی انفراسٹرکچر اور استعداد کار بڑھانے میں تعاون کی بھی پیشکش کی۔وفاقی وزیر نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کیلئے ادارہ جاتی فریم ورک قائم کرنیکی تجویز بھی پیش کی۔ وفاقی وزیر نے علاقائی سلامتی کے استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔









