اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ءکے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کومتفقہ طور پرکمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے، ٹی او آرز کے حوالے سے سب کمیٹی بنائی جائے گی، 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، فارم 16 لاپتہ تھے، 2018ءکے انتخابات شفاف ہوئے، اپوزیشن …
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کومتفقہ طور پرکمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ءکے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کومتفقہ طور پرکمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے، ٹی او آرز کے حوالے سے سب کمیٹی بنائی جائے گی، 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، فارم 16 لاپتہ تھے، 2018ءکے انتخابات شفاف ہوئے، اپوزیشن اپنا شوق پورا کرلے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج انتخابات 2018ءکے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ نے شرکت کی۔ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں متفقہ طور پر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کمیٹی کے چیئرمین کے لئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا نام پیش کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مرتضےٰ جاوید عباسی نے حمایت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی او آرز کے حوالے سے سب کمیٹی بنے گی۔ معاملات کو آگے لے کر چلیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کہا تھا۔ اب دھاندلی کو ثابت کرنا اپوزیشن جماعتوں کا کام ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 2013ءکے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے سب کو علم ہے کہ فارم 16 دستیاب نہ تھے جبکہ 2018ءکے انتخابات میں فارم 45 انٹرنیٹ پر موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے اپنی رپورٹ میں 2018ءکے عام انتخابات کو شفاف قرار دیا ہے، اپوزیشن اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے شواہد فراہم کرے گی۔








