وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا پاکستان نیوی انجینئر نگ کالج کے 28ویں کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹیکنالوجی اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج پاکستان سمیت 14دیگر دوست ممالک کی بحری افواج کے لیے کوالٹی انجینئرز کی مسلسل فراہم کر رہا ہے۔ وہ جمعرات کو پاکستان نیوی انجینئر نگ کالج کے 28ویں کانووکیشن سے …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ٹیکنالوجی اور تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج پاکستان سمیت 14دیگر دوست ممالک کی بحری افواج کے لیے کوالٹی انجینئرز کی مسلسل فراہم کر رہا ہے۔ وہ جمعرات کو پاکستان نیوی انجینئر نگ کالج کے 28ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نویر زمان اور کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل فرخ احمد نے وفاقی وزیر رانا تنویر کا استقبال کیا ۔کانوو کیشن میں کل 361طلبا کو ڈگریاں دی گئیں جن میں 80طلبا نے ماسٹرزجبکہ 281طلبا نے انجینئر نگ اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔ اپنے متعلقہ شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 39 طلبا کو میڈلز بھی تفویض کیے گئے جن میں 20صدارتی گولڈ میڈلز، 6چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈلز، 7چانسلرز سلور میڈلز اور 6 ریکٹر گولڈ میڈلز شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے طلبا کو ان کی پیشہ ورانہ تعلیم کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ 14دیگر دوست ممالک کی بحری افواج کے لیے کوالٹی انجینئرز کی مسلسل فراہمی پر پاکستان نیوی انجینئر نگ کالج کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply