اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دبئی ایئرشو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہیں دبئی ایئرشو میں شرکت کی دعوت متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے دفاع نے دی تھی۔ چیئرمین پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ ایئر مارشل ارشد محمود نے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کی سرگرمیوں کے بارے میں وزیر کو بریف کیا۔ …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی دبئی ایئرشو کی افتتاحی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دبئی ایئرشو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہیں دبئی ایئرشو میں شرکت کی دعوت متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے دفاع نے دی تھی۔ چیئرمین پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ ایئر مارشل ارشد محمود نے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کی سرگرمیوں کے بارے میں وزیر کو بریف کیا۔ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کے پویلین میں وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔








