وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی لینکسٹر یونیورسٹی کے چانسلر ایلن ملبرن سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے بطور چانسلر کامسٹس یونیورسٹی بدھ کو لینکسٹر یونیورسٹی کے چانسلر ایلن ملبرن سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کامسیٹس یونیورسٹی کا تعارف کرایا اور چانسلر لینکسٹر کو ابتک ہونیوالی علمی و تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔کامسیٹس یونیورسٹی کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ذہین مگر نادار …

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے بطور چانسلر کامسٹس یونیورسٹی بدھ کو لینکسٹر یونیورسٹی کے چانسلر ایلن ملبرن سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کامسیٹس یونیورسٹی کا تعارف کرایا اور چانسلر لینکسٹر کو ابتک ہونیوالی علمی و تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔کامسیٹس یونیورسٹی کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ذہین مگر نادار طلباءکو دی جانے والی سکالرشپ کا خصوصی ذکر کیا اور کہا کہ حکومتِ پنجاب نے 100 ایکڑ زمین مختص کی ہے جہاں کامسیٹس یونیورسٹی کا جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نیا کیمپس قائم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ِرانا تنویر حسین نے چانسلر لینکسٹر یونیورسٹی کو بتایاکہ مذکورہ زمین لاہور کے نزدیک قائم کئے جانے والے علمی پارک کا حصہ ہے۔

Leave a Reply