اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دبئی ایئر شو کے موقع پر مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ رانا تنویر حسین نے ترکی کی ایرو سپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو افسر تیمل کوتیل کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کی دفاعی صنعتوں میں اشتراک کار بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ترکی کی اس …
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دبئی ایئر شو کے موقع پر مختلف بین الاقوامی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ رانا تنویر حسین نے ترکی کی ایرو سپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو افسر تیمل کوتیل کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کی دفاعی صنعتوں میں اشتراک کار بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ترکی کی اس کمپنی کے ساتھ مئی 2017ءمیں استنبول میں منعقدہ 13ویں انٹرنیشنل ڈیفنس انڈسٹری فیئر میں ہوا بازی کے شعبہ میں اشتراک کار کےلئے معاہدہ ہوا تھا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے پارکر ایرو سپیس اور ٹرانس ورلڈ ایوی ایشن کے سٹال کا دورہ کیا اور ایرو سپیس ٹےکنالوجی میں تعاون کے طریقوں بارے تبادلہ خیال کیا۔








