وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی مختلف ملکوں کے وفود اور عالمی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسےن نے عالمی نمائش آئیڈیکس میں تیسرے دن بھی مصروف دن گزارا‘مختلف ملکوں کے وفدوں اور عالمی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کی ۔ رانا تنویر حسین نے ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی فروخت کی پیشکش کی اورمشترکہ دفاعی پیداوارکے علاوہ مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات میں تعاون کی خواہش …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسےن نے عالمی نمائش آئیڈیکس میں تیسرے دن بھی مصروف دن گزارا‘مختلف ملکوں کے وفدوں اور عالمی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کی ۔ رانا تنویر حسین نے ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان کی دفاعی مصنوعات کی فروخت کی پیشکش کی اورمشترکہ دفاعی پیداوارکے علاوہ مصنوعات کی درآمدات اور برآمدات میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے آلیسن ٹرانسمیشن کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران مفید بات چیت کی ہے۔آلیسن ٹرانسمیشن ایک امریکن ملٹی نیشنل کمپنی ہے جو کہ گاڑیاں بنانے میں نماےاں مقام رکھتی ہے اس کے علاوہ رانا تنویر حسین نے جنوبی افریقی کمپنی ڈاکنگ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی جو آگ بجھانے والے آلات تیار کرنے کے علاوہ ریموٹ کنٹرولڈ روبوٹ بھی بناتی ہے جو خطرناک حالات میں بھی کام کر سکتا ہے۔

Leave a Reply