وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی گلگت بلتستان کے حوالے سے نجی نیوز چینل پر نشر ہونے والی خبر کی تردید

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ایک نجی نیوز چینل کی جانب سے نشر کی جانے والی خبر کی تردید کی ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ کا درجہ دیا جا رہا ہے۔ پیر کو اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب وہ پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے تو اس وقت …

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ایک نجی نیوز چینل کی جانب سے نشر کی جانے والی خبر کی تردید کی ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ کا درجہ دیا جا رہا ہے۔ پیر کو اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب وہ پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے تو اس وقت ایک نیوز چینل کے رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ کیا گلگت بلتستان کو صوبہ کا درجہ دیا جا رہا ہے، جس پر میں نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے علم میں نہیں۔ رپورٹر کو چاہیے کہ وہ اس سوال کے جواب کیلئے کسی مناسب شخص سے رابطہ کریں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ رپورٹر کے سوال پر میں نے انہیں بتایا کہ بے شک میں اس کمیٹی کا رکن ہوں جس کی سربراہی سرتاج عزیز کر رہے ہیں تاہم میں اس حوالے سے ایک لفظ بھی نہیں کہہ سکتا کیونکہ اس معاملے پر بات کرنے کا اختیار کمیٹی کے چیئرمین کو حاصل ہے، اس لئے میں نے اس رپورٹر سے کہا کہ وہ مناسب فرد سے رابطہ کریں۔

Leave a Reply