وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی ریلوے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو

لاہور۔20 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا قوم سے وعدہ تھا کہ ہم اپنی کارکردگی اُن کے سامنے رکھیں گے۔ ہم نے پہلے 50 دنوں میں 1 بلین آمدن کا اضافہ کیا ہے پچھلے سال دو ماہ میں یہ آمدن 5.7 بلین تھی جو اس وقت 6.71 بلین ہے۔ دو نئی شٹل ٹرینیں چلا رہے ہیں ایک ٹرین کراچی سے دھابیجی …

لاہور۔20 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا قوم سے وعدہ تھا کہ ہم اپنی کارکردگی اُن کے سامنے رکھیں گے۔ ہم نے پہلے 50 دنوں میں 1 بلین آمدن کا اضافہ کیا ہے پچھلے سال دو ماہ میں یہ آمدن 5.7 بلین تھی جو اس وقت 6.71 بلین ہے۔ دو نئی شٹل ٹرینیں چلا رہے ہیں ایک ٹرین کراچی سے دھابیجی کے درمیان اور دوسری ٹرین کراچی سے حیدرآباد کے درمیان چلائیں گے۔ یہ دونوں ٹرینیں غریب مزدوروں کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ایک تحفہ ہوگا۔آئی آئی چندریگر اور دوسرے روڈز پر رش ہے جس کی وجہ سے مزدور پریشان ہیں۔ ان ٹرینوں کے چلنے سے مزدور اپنے وقت پرکام پہ پہنچے گا۔ اس کے ساتھ ہم نے دو ٹرینوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی ہے۔ راولپنڈی ۔ لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کارجو لاہور سے رات 8 بجے چلتی تھی اب وہ صبح 10 بجے چلاکرے گی اور میانوالی ایکسپریس جو شام 7 بجے چلتی تھی وہ دوپہر 2 بجے روانہ ہوا کرے گی یہ تبدیلی میانوالی کے عوام کے پُر زور مطالبے پر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ٹرینوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کے حوالے سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جائےگا۔