کراچی ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلویز عام آدمی کی سواری ہے، ریلویز کی بحالی کے لئے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا، ہمیں آگے جانا ہے، ریلویز کی اراضی واگزار کرانے کے لئے تمام اداروں کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بندی کریں گے، سرکلر ریلوے کے لئے جیسا سندھ حکومت چاہے گی ویسا ہو گا، وزیراعلیٰ سندھ سے …
وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کی کراچی کینٹ اسٹیشن پر پریس کانفرنس

مزید خبریں
کراچی ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلویز عام آدمی کی سواری ہے، ریلویز کی بحالی کے لئے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھنا، ہمیں آگے جانا ہے، ریلویز کی اراضی واگزار کرانے کے لئے تمام اداروں کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بندی کریں گے، سرکلر ریلوے کے لئے جیسا سندھ حکومت چاہے گی ویسا ہو گا، وزیراعلیٰ سندھ سے اس سلسلے میں ملاقات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی کینٹ اسٹیشن پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لئے ریلوے کرایہ میں 50 فیصد کمی جبکہ 75 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے ٹرین میں مفت سفر کا اعلان کیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ریلویز کے3 افسران کو ہٹا دیا گیا ہے جبکہ دو افسران کو کارکردگی میں بہتری کے لئے ایک ماہ کی وارننگ دے کر جا رہا ہوں۔








