وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق‘رانا ثنا اللہ اوربیرسٹر امجد پرویز کا پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور۔23 اگست (اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے افراد شدید تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی کی تمام پروسیڈنگ میں گئے اور عدالتی احکامات پر عمل کیا .اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر عدالت میں اپیل دائر کی ہے . نیب میں پیش نہ ہونے کا تاثر غلط ہے جب عدالت نے نیب کو پہلے ہی ریفرنس دائر کرنے کا …

لاہور۔23 اگست (اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے افراد شدید تحفظات کے باوجود جے آئی ٹی کی تمام پروسیڈنگ میں گئے اور عدالتی احکامات پر عمل کیا .اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر عدالت میں اپیل دائر کی ہے . نیب میں پیش نہ ہونے کا تاثر غلط ہے جب عدالت نے نیب کو پہلے ہی ریفرنس دائر کرنے کا آرڈر جاری کر دیا تو پھر تفتیش کا کیا فائدہ .نیب اپنے ہی قوانین کو بائی پاس کررہا ہے . نواز شریف کو آئین میں درج بنیادی حقوق نہ دینا ایک فرد نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کو بنیادی حقوق نہ دینے کے مترادف ہے . جو نیب دفن ہو چکا تھا وہ آج برق رفتاری کے ساتھ کیسے کام کر رہا ہے .آرمی چیف کے بارے میں کبھی اشاروں میں بھی بات نہیں کی۔ وہ بدھ کے روز لاہور پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان اور نواز شریف کے وکیل بیرسٹر امجد پرویز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Leave a Reply