وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا گوجرنوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

گوجرانوالہ ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کا سب سے بڑا جھوٹا ہے، مشرف نے 8سال ملک کا ستیا ناس اور پیپلز پارٹی نے پانچ سال سوا ستیاناس کیا ‘زرداری حکومت لانگ مارچ سے گرانے کا مشورہ ہمیں بھی دیا گیا لیکن ہم نے ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو ترجیح دی ‘کراچی آپریشن میںبہت رکاوٹیں ڈالی گئیں …

گوجرانوالہ ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کا سب سے بڑا جھوٹا ہے، مشرف نے 8سال ملک کا ستیا ناس اور پیپلز پارٹی نے پانچ سال سوا ستیاناس کیا ‘زرداری حکومت لانگ مارچ سے گرانے کا مشورہ ہمیں بھی دیا گیا لیکن ہم نے ووٹ کے ذریعے تبدیلی کو ترجیح دی ‘کراچی آپریشن میںبہت رکاوٹیں ڈالی گئیں ‘ سندھ حکومت کو یہ آپریشن ایک آنکھ نہیں بھایا ‘وہ ساتھ چلتے بھی رہے اور سپیڈ بریکر بھی لگاتے رہے ‘1999میں نواز شریف کا جرم یہ تھا کہ عالمی قوتوں کو نہ کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ‘اب نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ وہ پاکستان کے اندر معاشی دھماکہ کرنا چاہتے ہیں۔ پانامہ پیپرز میں کوئی صداقت نہیں ‘ صرف سیاست کی جارہی ہے ‘ انشاءاللہ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا،2018دور نہیں ‘یہ چاہتے ہیں کہ ہماری قیادت کو داغ دار کر کے الیکشن میں جائیں ‘ایسا نہیں ہوگا ‘وہ پیر کی سہ پہر گوجرنوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر ر ہے تھے انھوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کرسکے جب وہ 2018 کے الیکشن میں جائیں گے تولوگ ووٹوں کے نہیں کسی اور چیز کے ہار پہنائیں گے۔

Leave a Reply