وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس

لاہور۔24اپریل (اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات یا وزیر اعظم کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کوئی امکان نہیں‘مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں 2018ءکے الیکشن میں (ن) لیگ کو دوتہائی اکثریت ملے گی‘ مخالفین اقتدار کی ہوس میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں کہ کوئی قومی سلامتی کے اداروں اور کوئی ججز کو متنازعہ بنانا چاہتا ہے …

لاہور۔24اپریل (اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات یا وزیر اعظم کے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کوئی امکان نہیں‘مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں 2018ءکے الیکشن میں (ن) لیگ کو دوتہائی اکثریت ملے گی‘ مخالفین اقتدار کی ہوس میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں کہ کوئی قومی سلامتی کے اداروں اور کوئی ججز کو متنازعہ بنانا چاہتا ہے جس کی قوم اجازت نہیں دیگی‘ آصف علی زرداری ساتھیوں سمیتکرپشن کے سمندر میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اہل سندھ انہیں آسیب سمجھتے ہیں‘ عمران خان نے سپریم کورٹ میں 7 مطالبات رکھے جو تمام مسترد ہو گئے‘ پاناما کیس میں جے آئی ٹی کی انویسٹی گیشن کو سپریم کورٹ براہ راست مانیٹر کریگااس میں حکومت کا کوئی دخل نہیں۔ وہ پیر کو لاہور پریس کلب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد اور صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاناما پیپرز میں 40 سے زائد ممالک کی مختلف شخصیات کاذکر کیا گیالیکن سب جانتے ہیں کہ اس کی قانونی حیثیت نہیں‘ پاکستان واحد ملک ہے جہاں پاناما کیس کی جوڈیشل پروسیڈنگ ہوئی اور وزیر اعظم نے اخلاقی طور پر خود کو احتساب کیلئے پیش کیالیکن قوم نے دیکھا کہ جتنے دن سپریم کورٹ میں کیس چلا مخالفین نے عدالت کے باہر دکان لگائی اور معزز ججز کے ریمارکس کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کا فیصلہ آچکا ہے جس کے بارے میں فریقین باآواز بلند کہتے رہے کہ عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا جائیگا لیکن فیصلہ آنے کے بعد مخالفین کی طرف سے براہ راست سپریم کورٹ کو ٹارگٹ کیا گیا اور آئی ایس آئی کے بارے میں بھی نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے مخالفین کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم پر تنقید ضرور کریں لیکن پاکستان کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کی جائے‘ آصف علی زرداری کی تقاریر کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری ساتھیوں سمیت کرپشن کے سمندر میں ڈوبے ہوئے ہیں اور مسلم لیگ(ن) یہ بات جانتی ہے کہ ان کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں آنے سے نہیں روکا لیکن ہمارے سندھ میں پیغام پہنچانے سے پی پی پی کو ضرور تشویش لاحق ہے۔

Leave a Reply