لاہور۔25 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے رواں سال پاکستان ریلوے کو ہر قیمت پر خسارے سے نکالیں گے فریٹ میں 20اضافہ جبکہ اخراجات میں 15فیصد کمی لائی جائے گیفریٹ ٹرینوں کو آن لائن کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی بلنگ پر ایک ارب روپے کا کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے چکلالہ ریلوے اسٹیشن سمیت 20مزید ریلوے اسٹیشن اپ گریڈ کئے جائیں …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا ریلوے ہیڈکوا رٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔25 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے رواں سال پاکستان ریلوے کو ہر قیمت پر خسارے سے نکالیں گے فریٹ میں 20اضافہ جبکہ اخراجات میں 15فیصد کمی لائی جائے گیفریٹ ٹرینوں کو آن لائن کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی بلنگ پر ایک ارب روپے کا کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے چکلالہ ریلوے اسٹیشن سمیت 20مزید ریلوے اسٹیشن اپ گریڈ کئے جائیں گے شہری علاقوں میں ملحقہ ریلوے اسٹیشنوں پر ریل پلازے بنائیں گے جبکہ 5فائیو سٹار ہوٹلز بنانے کے لئے ریلوے کے پاس جگہ موجود ہے ٹاپ میڈیا ہاﺅسز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ریلوے اسٹیشنز پر اپنی ڈیجیٹل سکرینیں نصب کریں رےلوے کی اراضی پر 1000پٹرول پمپس کی سائٹس کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وہ ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری و چیئرمین ریلوے جاوید انور سی ای او آفتاب اکبر سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔








