لاہور۔20 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ خوش آئند ثابت ہو گا اگر ری شیڈولنگ کی سپورٹ مل گئی تو حکومت نئے انداز کے ساتھ معیشت کی بہتری کی طرف آئے گی‘ اپوزیشن سے اس وقت جو جتنا زیادہ چیخ رہا ہے اس کا کیس آئینی و قانونی اعتبار سے اتنا ہی قریب ہے‘اپوزیشن اس سے …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔20 جولائی(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ خوش آئند ثابت ہو گا اگر ری شیڈولنگ کی سپورٹ مل گئی تو حکومت نئے انداز کے ساتھ معیشت کی بہتری کی طرف آئے گی‘ اپوزیشن سے اس وقت جو جتنا زیادہ چیخ رہا ہے اس کا کیس آئینی و قانونی اعتبار سے اتنا ہی قریب ہے‘اپوزیشن اس سے چار گنا بھی اکٹھی ہو جائے تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا‘ اپوزیشن وزیر اعظم کے خلاف احتجاج کرتے کرتے اب چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے تک پہنچ گئی‘ مولانا فضل الرحمن سیاست کی بنیاد پر لوگوں کو اسلام آباد لائیں‘ دنیا ادھر سے ادھر ہو سکتی ہے کوئی طاقت مدارس کی طرف بری نظر سے نہیں دیکھ سکتی‘ کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کی طرف سے زبردست کیس لڑا گیا اور فتح حاصل ہوئی۔ وہ ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔








