وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سکستھ روڈ کی سالانہ تقریب سے خطاب

راولپنڈی۔ 26 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سکستھ روڈ کو یونیورسٹی بنوانے کیلئے کردار ادا کریں گے، کینٹ کے علاقہ میں بھی گرلز کالج بنا رہے ہیں، خواتین کی تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ یہ بات انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سکستھ روڈ راولپنڈی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …

راولپنڈی۔ 26 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سکستھ روڈ کو یونیورسٹی بنوانے کیلئے کردار ادا کریں گے، کینٹ کے علاقہ میں بھی گرلز کالج بنا رہے ہیں، خواتین کی تعلیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ یہ بات انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سکستھ روڈ راولپنڈی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عالیہ سہیل خان، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شیخ رشید احمدنے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ شہر کی ایک بڑی درسگاہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے ہیں، میرا ایمان ہے اگر مائیں تعلیم یافتہ ہوں تو معاشرے کی تقدیر بدل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی بنانے پر استعفیٰ دینا پڑا مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور یونیورسٹی بنادی، اب اس یونیورسٹی میں سات ہزار طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مجھے جتنے بھی پلاٹ ملے وہاں کالج قائم کردیئے، راولپنڈی میں بچیوں کیلئے 60 تعلیمی ادارے قائم کئے اور آج پاکستان میں ویمن ایجوکیشن میں راولپنڈی پہلے نمبر پر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ میں ویمن پوسٹ گریجویٹ کالج تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل صاحبہ کے پرزور مطالبے پر وہ اس کالج کو بھی ویمن یونیورسٹی بنوانے میں کردار ادا کریں گے، انہوں نے طالبات کو نصیحت کہ وہ اپنی تمام تر توجع تعلیم پر مرکوز رکھیں اور مستحکم معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں شیلڈز تقسیم کیں۔ قبل ازیں کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عالیہ سہیل خان نے مہمان خصوصی شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply