اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وڈیو لنک کے ذریعے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ریلوے افسران نے کورونا وائرس کے حوالے سے ریلوے آپریشن کی موجودہ صورت حال پر اپنی سفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں چئیرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی اور وزارت کے اعلیٰ افسران نے اسلام آباد سے شرکت کی جبکہ لاہور …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ریلوے افسران نے کورونا وائرس کے حوالے سے ریلوے آپریشن کی موجودہ صورت حال پر اپنی سفارشات پیش کیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وڈیو لنک کے ذریعے ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ریلوے افسران نے کورونا وائرس کے حوالے سے ریلوے آپریشن کی موجودہ صورت حال پر اپنی سفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں چئیرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی اور وزارت کے اعلیٰ افسران نے اسلام آباد سے شرکت کی جبکہ لاہور سے سی ای او ریلوے دوست علی لغاری اور اے جی ایم ٹریفک زبیر شفیع غوری سمیت ٹرین آپریشن سے متعلق افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد عوام کو جلد آگاہ کریں گے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی منظوری سے کیا جائے گا۔








