وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نیب کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کا ٹھیکہ من پسند پارٹیوں کو دیا۔جمعہ کو نیب کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسیکا ایل این جی کی درآمد کا ٹھیکہ …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کا ٹھیکہ من پسند پارٹیوں کو دیا۔جمعہ کو نیب کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسیکا ایل این جی کی درآمد کا ٹھیکہ دینے میں نمایاں کردار تھا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کا جان بوجھ کر مہنگا ٹھیکا دیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ اس سکینڈل کے حوالہ سے نیب کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سابق دور میں تیل و گیس کے شعبہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور اس حکومت نے محض قوم کو بیوقوف بنایا۔قطر سے ایل این جی کی درآمد کا ٹھیکہ ایل لاکھ امریکی ڈالر کی بجائے دولاکھ 72 ہزار امریکی ڈالر میں دیا گیا۔اس عمل کے دوران یہ ظاہر کیا گیا کہ ٹھیکہ دوممالک کے درمیان ہے جبکہ ایک کمپنی یہاں پاکستان میں اور دوسری قطر میں قائم کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور اس کے پاس گیس کے نرخوں میں اضافے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے حوالے سے ان کا کیس سیدھا سادہ ہے۔سابق حکمرانوں کی کرپشن کے نتیجے میں ملکی اقتصادی صورتحال ابتر ہو گئی اور وزیر اعظم عمران خان اسے بہتر بنانے کے لئے غیر معمولی کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو یاد دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ انہیں وزارت کا کوئی لالچ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے عوام کے لئے سفر کا سب سے سستا ذریعہ ہے اور عوام پاکستان ریلوے کے حوالہ سے اسی ماہ خوشخبری سنیں گے۔انہوں نے بتایاکہ حکومت نے مین لائن۔ 1 (ایم ایل۔1 ) بارے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، وزر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختار اور وزیر ریلوے پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔اس منصوبے پر کام تین مراحل میں جلد شروع ہوگا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہوں نے قبل ازیں کہا تھا کہ مارچ میں جھاڑو پھرے گا، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوگئی اور اب یہ کام مئی جون میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف اور آصف زرداری کو آج سزا نہ ملی تو قوم کو قومی خزانے میں خورد برد کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply