اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے فریٹ کو بڑھانے کے اقدامات کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق ٹاسک فورس 9 افسران پر مشتمل ہوگی۔ آفتاب اکبر، سی ای او، پاکستان ریلوے ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے۔ ٹاسک فورس کا مقصد فریٹ کو بہتر بنانا ہے۔ فریٹ کو بڑھانے …
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے فریٹ کو بڑھانے کے اقدامات کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے فریٹ کو بڑھانے کے اقدامات کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق ٹاسک فورس 9 افسران پر مشتمل ہوگی۔ آفتاب اکبر، سی ای او، پاکستان ریلوے ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے۔ ٹاسک فورس کا مقصد فریٹ کو بہتر بنانا ہے۔ فریٹ کو بڑھانے کیلئے خاص اقدام کئے جائیں گے۔ فریٹ کو بڑھا کر ریلوے کے خسارے کو جلدازجلد ختم کیا جائے گا۔








