وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے بانی و چیئرمین اے سی ایم گروپ آف انڈسٹریز سینیٹر محمد طلحہ محمود کی ملاقات
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے بانی و چیئرمین اے سی ایم گروپ آف انڈسٹریز سینیٹر محمد طلحہ محمود کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے بانی و چیئرمین اے سی ایم گروپ آف انڈسٹریز سینیٹر محمد طلحہ محمود نے ملاقات کی جس میں ریلوے اصلاحات، صنعتی شعبے کے ساتھ تعاون اور کارگو ٹرانسپورٹ کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت ریلوے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹر محمد طلحہ محمود نے وزیر ریلوے کو پاکستان ریلوے میں کی جانے والی اصلاحات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مؤثر اور جدید ریلوے نظام صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔فریقین نے کراچی پورٹ سے خیبرپختونخوا کے علاقے حطار میں قائم فیکٹری تک خام مال کی کارگو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا۔
اس موقع پر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے صنعتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کارگو ٹرانسپورٹ کے لئے ریلوے سہولیات میں مزید اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کو بہتر، تیز رفتار اور مؤثر فریٹ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔ملاقات میں برآمدات کے فروغ، صنعتی ترقی اور ملک کی معاشی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لئے ریلوے نیٹ ورک کے مؤثر استعمال سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








