وفاقی وزیر ریلوے کا راولپنڈی میں یوم اظہار یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

راولپنڈی۔ 28 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ گذشتہ 23 دنوں سے سفاک مودی نے دنیا میں عجیب سماں بنا دیا ہے ،کشمیر کی پر فضا وادیاں آگ اور خون کی وادیوں میں بدل سکتی ہیں، ہمیں کشمیریوں کا ساتھ دینا ہے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، ہمارے دفاعی و اقتصادی مسائل ہیں لیکن ہمارے پاس 130ملین ایسے جوان ہیں جو پاکستان …

راولپنڈی۔ 28 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ گذشتہ 23 دنوں سے سفاک مودی نے دنیا میں عجیب سماں بنا دیا ہے ،کشمیر کی پر فضا وادیاں آگ اور خون کی وادیوں میں بدل سکتی ہیں، ہمیں کشمیریوں کا ساتھ دینا ہے ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، ہمارے دفاعی و اقتصادی مسائل ہیں لیکن ہمارے پاس 130ملین ایسے جوان ہیں جو پاکستان اور اسلام پر مرتے ہیں، ہماری افواج نے جو تیاریاں کی ہیں ان کے فائنل راﺅنڈ کا وقت آگیا ہے، اگر جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی ،ہماری خوش قسمتی ہے چین جیسا دوست ہمارے ساتھ ہے، سیکولر اور نہرو کا انڈیا مرچکا اور مذاکرات کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بدھ کو پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام یوم اظہار یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کالجز راولپنڈی اسلام آباد چوہدری محمد اکرم، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقوام متحدہ نے مسائل کو حل نہیں کیا، یہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا، عمران خان 27ستمبر کو جنرل اسمبلی میں اہم تقریر کریں گے، فاشسٹ مودی کے راستے کی رکاوٹ پاکستان ہے، ذہنی پستی کا شکار مودی یہ سمجھتا ہے کہ یہ ایک دن کا فیصلہ ہے مگر ایسا نہیں ہے، وزیر اعظم صحیح کہتے ہیں مودی جیسے لیڈر بیوقوفانہ فیصلے کرتے ہیں۔

مزید خبریں