وفاقی وزیر زبیدہ جلال سے ایران کے سفیر سیّد محمد علی حسینی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے پاکستان میں ایران کے سفیر سیّد محمد علی حسینی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران تاریخی، ثقافتی و مذہبی رشتوں میں منسلک ہیں، نہ صرف حکومتیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کیلئے بے عزت و احترام رکھتے ہیں۔ انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے پاکستان میں ایران کے سفیر سیّد محمد علی حسینی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران تاریخی، ثقافتی و مذہبی رشتوں میں منسلک ہیں، نہ صرف حکومتیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کیلئے بے عزت و احترام رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور اسے مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ بعد ازاں ایرانی سفیر نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کو ایران کے دورہ کی دعوت بھی دی جس پر وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار نے کہا کہ وہ جلد ایران کا دورہ کریں گی۔