اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ فارمیسی کونسل آف پاکستان کی اہمیت کو مذید اجاگر کرنے کے لئے عزم و حوصلے کے ساتھ کوشاں ہیں۔ کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ فارمیسی کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کونسل کی طرف سے اٹھائے گئے …
وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کی فارمیسی کونسل آف پاکستان میں انسپیکٹرز کی تعیناتی کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوارڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ فارمیسی کونسل آف پاکستان کی اہمیت کو مذید اجاگر کرنے کے لئے عزم و حوصلے کے ساتھ کوشاں ہیں۔ کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ فارمیسی کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کونسل کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو ان کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔ انہوں نے کونسل میں انسپکٹرز کی تعیناتی کے لئے ہدایات جاری کیں جو پورے پاکستان میں پھیلے فارمیسی اداروں کی معائنہ رپورٹ کونسل کو جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار میں بہتری متوقع ہے اور اس سے ناقص کارکردگی والے ادارے معدوم ہوتے چلے جائیں گے۔ وفاقی وزیر قومی صحت نے کونسل کی کارکردگی کو سراہا اور معائنہ پروفارما کی منظور ی کو خوش آئند قرار دیا۔ وزےر صحت نے فارمیسی پروفیشن کو مذید بہتر بنانے کے لئے تجاویزبھی طلب کر لی ہےں۔ میٹنگ میں فارمیسی اداروں کی منظم جانچ پڑتال، رائج الوقت نصاب پر نظر ثانی اور فارمیسی ایکٹ 1967 میں ترامیم قابل ذکر رہی۔ یادرہے کہ فارمیسی کونسل ایکٹ 1967 کے تحت وجود میں آئی ہے جو اس وقت ملک میں فارماسسٹ اور فارمیسی ٹیکنیشن کے اداروں کو ریگولیٹ کر رہی ہے۔








