اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فوڈ، میڈیسن اور گلوبل بائیو ٹیکنالوجیز ہماری ترجیحات میںشامل ہیں۔ہیوی میکنیکل کمپلیکس کی طرز پر ہیوی ایگریکلچرل کمپلیکس قائم کرنے کا ارادہ ہے۔جمعرات کو یہاں آل پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام خوشحال پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی کاروباری افراد کا انحصار …
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا آل پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فوڈ، میڈیسن اور گلوبل بائیو ٹیکنالوجیز ہماری ترجیحات میںشامل ہیں۔ہیوی میکنیکل کمپلیکس کی طرز پر ہیوی ایگریکلچرل کمپلیکس قائم کرنے کا ارادہ ہے۔جمعرات کو یہاں آل پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام خوشحال پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی کاروباری افراد کا انحصار حکومتی سبسیڈی پر ہے جبکہ جدید معیشتوں میں سبسڈیز پر انحصار کم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی میں ہر روز جدت آ رہی ہے، ہر روز بدلتی ٹیکنالوجی کہ وجہ سے ہم آنے والے پندرہ بیس سال کا نہیں سوچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کئی چیلنجوں کا سامنا ہےí ٹیکنالوجی میں پاکستان یقیناً بہت سے ممالک سے ابھی پیچھے ہے لیکن ساٹھ کی دہائی میں پاکستان سابق سویت یونین اور امریکہ کے بعد اپنا خلائی پروگرام شروع کرنے والا تیسرا ملک تھا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی کوششوں سے پاکستان نے ٹیکنالوجی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے اور آگے بھی کرنا ہے اور اب پاکستان 2022 ء میں سپیس پروگرام لانچ کرے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ کیمیکل انڈسٹری پہ خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کاروباری افراد کو دعوت دی کہ وہ بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ملک میں 567 ریسرچ کے ادارے کام کر رہے ہیں۔یونیورسٹیوں کی سطح پر بھی ریسرچ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیوی میکینیکل کمپلیکس کی طرز پر ہیوی ایگریکلچرل کمپلیکس بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کے پاس جدید ڈرونز موجود ہیں لیکن اب ہم ڈرونز کو زرعی مقاصد کیلئے بروئے کار لانے پر کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم توانائی کا ایکو سسٹم تبدیل کر دینگے۔فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ سال کے آخر تک ملک میں بیٹری سے چلنے والی بسیں لانچ کرائیں گے۔








