وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پی سی ایس آئی آر میں میڈیا سے گفتگو

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر کو(ن)لیگ کے لوگوں نے بھی پسند نہیں کیا، انہیں نواز شریف کی تقریر پر سب سے زیادہ دکھ ہے کیونکہ وہ محب وطن ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف بات کو برداشت نہیں کر سکتے، ان میں اب قیادت کی تبدیلی سے متعلق سوچ جنم …

لاہور۔26ستمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر کو(ن)لیگ کے لوگوں نے بھی پسند نہیں کیا، انہیں نواز شریف کی تقریر پر سب سے زیادہ دکھ ہے کیونکہ وہ محب وطن ہیں اور ریاستی اداروں کے خلاف بات کو برداشت نہیں کر سکتے، ان میں اب قیادت کی تبدیلی سے متعلق سوچ جنم لے رہی ہے،حکومت کے عدلیہ اور عسکری اداروں سمیت ہر ایک سے اچھے تعلقات ہیں،ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ عوام نے منتخب کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی سی ایس آئی آر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان حقیقی جمہوری لیڈر ہیں جو کسی بھی مارشل لا ءکا حصہ نہیں رہے،انہوں نے 22 سال جدوجہد کر کے کامیابی حاصل کی ،انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کا ادارہ ہے، اس کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کو گلگت بلتستان میں کوئی نہیں جانتا نہ ہی وہ کبھی وہاں گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ا سی پیک اہم منصوبہ ہے جو ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کرداراداکر ے گا، بھارت مسلسل سی پیک میں مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیری فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے،سی پیک پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،پاکستان انجینئرنگ کونسل اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اور منیجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے تعاون سے دو سو ایکٹر پر محیط میڈیکل انڈسٹریل زون بنا رہے ہیں