وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا بحریہ یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی اور مینجمنٹ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے اور اس شعبہ میں بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں بحریہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”ایمرجنگ چیلنجز فار ڈویلپنگ اکانومیز“ پر بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ حکومت انسانی وسائل کی ترقی اور مینجمنٹ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے اور اس شعبہ میں بھرپور سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں بحریہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”ایمرجنگ چیلنجز فار ڈویلپنگ اکانومیز“ پر بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس میں معاشی بحران، آرگنائزیشن کی تنظیم نو، تنظیموں کے تنوع، نئے مالیاتی مواقع اور انوویشن سے جڑے معاملات پر غور و فکر کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے اختتامی تقریب کی صدارت کی جو تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے۔