اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ایشیا اور بحرالکاہل کے سرکاری حکام کے اجلاس میں خطے میں پائیدار ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے گورننگ کونسل کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے 2030ءکے ایجنڈا پر عملدرآمد کو بڑی ترجیح دے رہی ہے، اس سلسلہ میں …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ایشیا اور بحرالکاہل کے سرکاری حکام کے اجلاس میں خطے میں پائیدار ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے گورننگ کونسل کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے 2030ءکے ایجنڈا پر عملدرآمد کو بڑی ترجیح دے رہی ہے، اس سلسلہ میں پاکستان نے 19 فروری 2016ءکو قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر ایک قرارداد کی منظوری دی جبکہ نیشنل ریسرچ ایجنڈا نے قومی ترقی کیلئے13 ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی جو سائنسدانوں، انجینئروں، محققین، صنعتکاروں اور پالیسی سازوں سمیت بڑی تعداد میں سٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر مبنی ہے اور سائنس و ٹیکنالوجی بارے قومی کمیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تجویز پر نیشنل ریسرچ ایجنڈا میں مزید ترجیحی شعبوں کو شامل کیا جائے گا۔ پاکستان عالمگیر ترقی کی رفتار سے خود کو ہم آہنگ کرنے کیلئے جدت آمیز سٹرٹیجیز اور ایکشن پلانز کی تیاری میں مصروف ہے۔








