اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کو پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کی کارکردگی سے متعلق جمعرات کو وزارت میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایس کیو سی اے نے ادارے کی ماضی اور موجودہ کارکردگی کا تفصیلی موازنہ پیش کیا۔ پی ایس کیو سی اے نے اپنی رجسٹرڈ …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کو پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کو پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کی کارکردگی سے متعلق جمعرات کو وزارت میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایس کیو سی اے نے ادارے کی ماضی اور موجودہ کارکردگی کا تفصیلی موازنہ پیش کیا۔ پی ایس کیو سی اے نے اپنی رجسٹرڈ اشیاءکی تعداد 90 سے بڑھا کر 108 تک کر لی ہے اور ان میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ایس کیو سی اے احمد خالد صدیق نے بتایا کہ مجموعی طورپر 22368 سٹینڈر ڈائنریشن پراسیس اب تک سٹم کا حصہ بن چکے ہیں۔ ملک میں نارتھ ریجن کا آفس اسلام آباد میں قائم کیا جا رہا ہے جبکہ ساﺅتھ زون میں کراچی او سنٹرل زون میں لاہور میں ایک دفتر کام کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ بہاولپور اور ہری پور ہزارہ میں بھی دو مزید ریجنل آفس کھولنے کیلئے پروپوزل پر کام ہو رہا ہے۔








