وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے آخری وقت تک کوشش کی کہ اپوزیشن کی عزت بچ جائے، ہم اپوزیشن سے کہتے رہے کہ چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک واپس لے لیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت کیسز اور احتساب …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے آخری وقت تک کوشش کی کہ اپوزیشن کی عزت بچ جائے، ہم اپوزیشن سے کہتے رہے کہ چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک واپس لے لیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ حکومت کیسز اور احتساب پر بات نہ کرے، اپوزیشن کی سیاست دفن ہو گئی، نواز شریف اور آصف زرداری پلی بارگین کریں اور باہر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول اور مریم کو سمجھ جانا چاہئے کہ وہ ابھی بچے ہیں، یہ دونوں مولانا فضل الرحمن کی سیاسی گیم تک نہیں پہنچ سکتے، سیاسی فیصلے غصہ میں نہیں ٹھنڈے دل سے کئے جاتے ہیں، اپوزیشن کی اس غلطی سے ان کی سیاست مزید خراب ہوئی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے تو اس میں بھی اپوزیشن کے لوگ ملوث ہیں، اپوزیشن کو مولانا فضل الرحمن کی جیبیں ٹٹولنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر سینیٹرز کی رائے تھی کہ تحریک درست فیصلہ نہیں ہے۔