وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد یوسف شیخ کا ذہین طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ ذہین طلباءقوم کا مستقبل ہیں، سائنسدان اور محقیقین اپنے تحقیقی کام کے ذریعے بحرانوں کو بھی عوام کے مفاد میں بروئے کار لا سکتے ہیں، کائنات میں جمود کا کوئی تصور نہیں، تحقیق مسلم سکالرز کی وراثت ہے۔ جمعرات کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سائنس ٹیلنٹ فارمنگ …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ ذہین طلباءقوم کا مستقبل ہیں، سائنسدان اور محقیقین اپنے تحقیقی کام کے ذریعے بحرانوں کو بھی عوام کے مفاد میں بروئے کار لا سکتے ہیں، کائنات میں جمود کا کوئی تصور نہیں، تحقیق مسلم سکالرز کی وراثت ہے۔ جمعرات کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کے پہلے گروپ کے ذہین طلباءو طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قدرت غربت، بھوک اور قحط سالی جیسی قدرتی آفات کے ذریعے قوموں کا امتحان لیتی ہے لیکن محققین اور سائنسدان ان بحرانوں کو بھی اپنے تحقیقی کام کے ذریعے عوام کیلئے رحمت میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی پر ملک بھر کے 143 ذہین طلباءو طالبات میںلیپ ٹاپس تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کا مستقبل اور امید ہیں اور اپنی تمام تر توانائیاں ملکی ترقی اور بہتری کیلئے بروئے کار لائیں۔ قبل ازیں چیئرمین پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن میجر (ر) قیصر مجید ملک نے اپنے افتتاحی خطاب میں فاﺅنڈیشن کے پروگرام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کا اجراءکیا جس پر متعلقہ تنظیموں اور سٹیک ہولڈرز کی اجمتماعی کوششوں کے ذریعے عملدرآمد کرایا گیا اور اس سلسلہ میں پی ایس ایف اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ سائنس تعلیم سے رغبت رکھنے والے میٹرک پاس طلبا و طالبات کا خصوصی ٹیسٹس، آئی کیو ٹیسٹ، پریذنٹیشنز اور انٹرویو کے ذریعے انتخاب کیا جاتا ہے۔ منتخب طلباءکو تعلیمی اخراجات کیلئے ماہانہ 10 ہزار روپر دیئے جاتے ہیں۔

مزید خبریں