اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک میں پہلا ملک تھا جس نے پی سی ایس آ ئی آر اور پی ڈبلیو ایس آئی آر کے ادارے قائم کئے‘ 1960ءکا صنعتی انقلاب اسی تحقیق کے نتیجے میں آیا‘ اس کے بعد ہم نے اپنی منزل درمیان میں کھو دی‘ اب عمران خان نے …
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک میں پہلا ملک تھا جس نے پی سی ایس آ ئی آر اور پی ڈبلیو ایس آئی آر کے ادارے قائم کئے‘ 1960ءکا صنعتی انقلاب اسی تحقیق کے نتیجے میں آیا‘ اس کے بعد ہم نے اپنی منزل درمیان میں کھو دی‘ اب عمران خان نے ایک بار پھر سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے 43 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے‘ 2008ءتک کل 6 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اور اس میں ایٹم بم ‘ تربیلا ڈیم‘ موٹرویز‘ اسلام آباد ‘ گوادر‘ نیول بیس سمیت دیگر ادارے بنائے گئے‘ 2008ءسے 2018ءتک لیا جانے والا 24 ہزار ارب روپے کا قرض کہاں خرچ کیا گیا‘ اس ایوان میں کھڑے ہوکر پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے کی بجائے سول اداروں کو مضبوط کیا جائے‘ فوج میرٹ کی وجہ سے ایک طاقتور ادارہ بنا ہے۔








